12 اپریل 2011 - 19:30

افغانستان کے سکیورٹی دستوں نے طالبان کے ایک ایسے جلاد کو گرفتار کرلیا ہے جو لوگوں کےسر کاٹنے اور گردنیں اڑانے کا حکم اورفتوی دیا کرتا تھا۔

ابنا: افغانستان کے سکیورٹی دستوں نے طالبان کے ایک ایسے جلاد کو گرفتار کرلیا ہے جو لوگوں کےسر کاٹنے اور گردنیں اڑانے کا حکم اورفتوی دیا کرتا تھا۔ افغانستان کے خفیہ ادارے این ڈي ایس نے کہا ہے کہ افغانستان کے جنوب میں یہ شخص طالبان جلاد کے نام سے معروف تھا، ادارے کے ترجمان نے اعلان کیا ہے 30 سالہ ملا جمعہ کو سکیورٹی دستوں نے صوبہ ہلمند میں گرفتار کیا ہے اطلاعات کے مطابق ملا جمعہ طالبان کے مخالفین کو بڑی بے رحمی اور بے دردی کے ساتھ قتل کرتا تھا اور اسی لئے اسے جلاد کہا جاتا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔/110